مذہبی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام آج یوم یکجہتی ایران و فلسطین منایا جائے گا

کہتے ہیں اہل حق دنیا تک پیغام پہنچائیں کہ ظلم کی رات ختم اورصبح نور عدل طلوع ہونے والی ہے، اسلام کا پرچم ہر سو لہرائے گا، ،حق بالادست ہوگا، باطل ناکام ہو گا،
علامہ سید افتخار حسین نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست نے عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے ایران پر وار کیا ، شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ایران کی عسکری قیادت کو نشانہ بنا کر سمجھا کہ ایران کو شکست سے دوچار کرے گا لیکن ایرانی ہمیشہ دُشمن کا مقابلے کرتے آئے ہیں اور آیت اللہ العظمیٰ سیدعلی خامنہ ای کی قیادت اور رہبری میں ظلم کا جواب دے رہے ہیں۔
اسرائیل کو پہلی دفعہ ایسا سبق سکھایا ہے کہ اُسے یاد رہے گا کہ کسی کے ساتھ اس کا پالا پڑا ہے۔
علامہ سید افتخار حسین نقوی نے مزید کہا کہ اس وقت ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عالمی دہشت اسرائیل ، اس کے ساتھی نریندر مودی اور ان کے سرپرست کی جتنی بھی سازشیں اور گٹھ جوڑ ہے اس سے لوگوں کو آگاہ کریں گے۔