آصفہ بھٹو نے بلاول بھٹو زرداری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل حالات میں پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے لیے ہر محب وطن شہری ایک صف میں کھڑا ہے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے تعلیم اور صحت کے شعبے کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آج بھی عوام کو 15 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جو تشویشناک ہے۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کی فلاح کو مقدم رکھا، اور اسی سوچ کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی آبادی کا 51 فیصد حصہ ہیں ان کی ترقی کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔
انہوں نے یاد دلایا کہ 2022 میں سندھ سب سے زیادہ سیلاب سے متاثر ہوا سندھ حکومت نے متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر بنا کر ایک مثال قائم کی۔ آصفہ بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ کمزور طبقوں کی آواز بلند کرتی رہے گی۔