پاکستانی خبریں

پاک بحریہ نے سمندرمیں زخمی بھارتی عملے کو بچا لیا

پاک بحریہ نے سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائبریریا کے آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر نے اپنے زخمی بھارتی عملے کے لیے طبی امداد کی درخواست کی تھی۔ پاک بحریہ کےجوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (جے ایم آئی سی سی) نے ہنگامی کال سنتے ہی انتہائی سبک رفتاری سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عملے کے زخمی رکن کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ذریعے ہنگامی طبی امداد کے لیے کراچی کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button