پاکستانی خبریں

بلوچستان، پشین میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا

بلوچستان کے علاقے پشین میں 4.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف زدہ ہوگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ری ایکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز پشین سے 21 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا، جب کہ گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ اطلاعات کے مطابق فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم، زلزلے کے جھٹکوں سے پشین کے شہری خوفزدہ ہوگئے، بعض علاقوں میں لوگ گھروں سے نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 2.5 اور دوسرے زلزلے کی شدت 2.6 تھی اور ان کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے اطراف 40 کلو میٹر زیرِ زمین تھا، زلزلوں کے جھٹکوں کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ گھروں سے نکل آئے۔

واضح رہے کہ یکم جون سے کراچی میں شروع ہونے والے زلزلوں کے جھٹکوں کی مجموعی تعداد اب 42 ہوچکی ہے۔

Related Articles

Back to top button