چیئرمین پیپلرپارٹی بلاول بھٹو نےکہا پاکستان کامؤقف سچ پرمبنی اور بہت تگڑا ہے،اس لیےجہاں جاتے ہیں لوگ توجہ سےہمارا موقف سنتے ہیں،بھارت نےپاکستان کا پانی روکا تو اس کے ساتھ جنگ ہوگی۔
پاکستان کےسفارتی مشن کےسربراہ بلاول بھٹو نے برطانوی میڈیاکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا دہشت گردی کے خلاف ہمارے اقدامات سے امریکا اور باقی دنیا واقف ہےاس لیےفیٹف کے گرے لسٹ سے ہمارا نام نکالا گیا۔ بلاول بھٹو نےکہا بانی پی ٹی آئی کی سیاست غیرجمہوری اور غیر پارلیمانی رہی ہے،اس لیے وہ آج بھی سیاست دانوں کے بجائے اسٹبلشمنٹ سے بات کرنے کے خواہشمند ہیں۔