X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر دو روزہ دورہ سعودی عرب کیلئے اسلام آباد سے جدہ روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم کا دورہ 5 اور 6 جون کا ہے، وہ عیدالاضحی سعودیہ عرب میں گزاریں گے، اسی دن وزیرِاعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات ہوگی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ سعودی عرب کے دورہ کررہا ہے۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.