بھارت کی آبی دہشتگردی، ہیڈ مرالہ کے مقام پردریائے چناب میں پانی کا اخراج صفرکیوسک ہوگیا

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے ہیڈ مرالہ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی آمد میں 37 ہزار 600 کیوسک کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج صفر کیوسک ہوگیا، 2 روزمیں ہیڈ مرالہ میں دریائے چناب کے مقام پر پانی کی آمد میں 91 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک رہ گئی، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں گزشتہ روز پانی کی آمد 44 ہزار800 کیوسک تھی۔
ہیڈ مرالہ کے مقام پردریائے چناب میں 2 روز قبل پانی کی آمد 98 ہزار 200 کیوسک تھی۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں بڑی کمی ہوئی تھی، ہیڈ مرالہ میں دریائے چناب پر پانی کی آمد میں 54 ہزار 200 کیوسک کی کمی واقع ہوئی تھی۔
ترجمان واپڈا نے بتایا تھا کہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 44 ہزار 800 کیوسک رہ گئی، جب کہ جمعرات کو پانی کی آمد 98 ہزار 200 کیوسک تھی۔
ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 77 ہزار 500 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 52 ہزار کیوسک تھا، اسی طرح منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 39 ہزار 600 کیوسک، جب کہ اخراج 10 ہزار 800 کیوسک تھا۔