پاکستانی خبریں

حکمران بیرونی ممالک دورے کیوں کررہےہیں؟ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے بڑی وجہ بتا دی

منصورہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم اورنائب امیرلیاقت بلوچ کےساتھ ملاقات کےموقع پرگفتگو کرتے ہوئےسینیٹرسراج الحق نےکہاکہ ایف اے ٹی ایف کے خطرات کم ہونے سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ22کروڑ عوام حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سےبےچینی اوراندیشوں کاشکارہیں لیکن حکمران ٹینشن کو کم کرنےکےلیےبیرونی دورےکررہےہیں۔ غربت،مہنگائی اوربےروزگاری میں ہوشربااضافہ ہورہاہے۔ لوگو ں کو لینےکےدینےپڑ گئے ہیں،حکومت کی معاشی پالیسی ”غریب کو نچوڑو اورآئی ایم ایف کو دو“کے مرکزی نقطہ کےگرد گھوم رہی ہے۔ جاگیردارانہ اورسرمایہ دارانہ سیاست نےعوام کا کچومر نکال دیاہے۔

معاشی اعشاریے مسلسل ناکامی اور زبوں حالی کی بھیانک تصویر پیش کر رہے ہیں۔ حکومت کا سب سے بڑا دعویٰ احتساب کرنے اور کرپشن پرقابوپانے کا تھا مگرکرپشن مزید دو فیصد بڑھ گئی ہے۔ گذشتہ حکومتوں میں ناجائز کام کے لیےرشوت دینا پڑتی تھی اوراب جائز کام بھی رشوت کے بغیر نہیں ہوتا۔ مہنگائی آنے والے دو سالوں میں مزید 13 فیصد بڑھنے کی خبریں آ رہی ہیں جس سے عوام کے اوسان خطا ہو گئے ہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکومت احتساب میں مکمل طور پر ناکام اور بےبس نظر آتی ہے۔ نیب کومطلوب کئی لوگ حکومت کی صفوں میں بیٹھے ہیں جس سے یک طرفہ احتساب کے تاثر کو تقویت مل رہی ہے۔ پانامہ کے150ملزمان میں سے90کو حکومت کی طرف سے ایمنسٹی دیے جانے کے انکشاف نے احتساب کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک بے لاگ احتساب نہیں ہوتا اور لوٹی گئی دولت واپس قومی خزانے میں نہیں آتی۔ ملک و قوم کے ہاتھ کچھ نہیں آئےگا۔

Related Articles

Back to top button