پاکستانی خبریں

اسٹاک ایکسچینج ، انڈیکس میں مسلسل تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے کاروبار میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

جمعرات کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 659پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 19 ہزار 195 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور انڈیکس 860 پوائنٹس اور اس کے بعد 1050 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 587 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

آج پی ایس ایکس میں زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے، جس نے سرمایہ کاروں کو ایک بار پھر متحرک کر دیا ہے۔ مارکیٹ کے مارننگ سیشن کے دوران ہی اعتماد کی فضا قائم ہوئی، جسے مثبت پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں بہتری کے آثار عارضی نہیں بلکہ ممکنہ طور پر طویل مدتی استحکام کی علامت ہو سکتے ہیں، بشرطیکہ معاشی اصلاحات کا عمل تسلسل سے جاری رہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاری کے حجم میں اضافے اور خریداری کے رجحان سے واضح عندیہ مل رہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ اگلے چند روز میں مزید بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے۔ تازہ تیزی کے نتیجے میں کاروباری حلقوں میں امید پیدا ہوئی ہے کہ مارکیٹ ایک بار پھر بحالی کی جانب گامزن ہے۔

Related Articles

Back to top button