پاکستانی خبریں

تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے گروہ کا رکن 6 کلو ہیروئن سمیت گرفتار

خیبرپختونخوا میں تعلیمی اداروں میںمنشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آگیا، منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کا رکن چھ کلو ہیروئن سمیت گرفتار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کیخلاف وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کے تحت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز انٹیلی جنس بیورو 6 نے پشاور موٹروے انٹرچینج کے قریب سروس روڈ پرسکول بستوں میں ہیروئن سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم کے قبضے سے تعلیمی اداروں میں سپلائی ہونے والی چھ کلو گرام ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی، ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے پراونشل چیف نوید جمال کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ تعلیمی اداروں میں ہیروئن سپلائی کرنے والے گروہ کا رکن پشاور میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی کرے گا۔ جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نوید جمال نے ایکسائز انٹیلی جنس بیورو 6 کے انچارج لال گل اور اسکی ٹیم کی ڈیوٹی لگائی جنہوں نے کاروائی کرتے ہوئے پشاور موٹروے انٹرچینج کے قریب سائیڈ روڈ (سروس روڈ ) پرسابقہ فاٹا کے ضلع خیبر سے پشاور کے مختلف تعلیمی اداروں میں ہیروئن سپلائی کرنے والے گروہ کا رکن گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضے سے چھ کلو ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی۔ ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کے پراونشل چیف نوید جمال کا کہنا ہے کہ ہیروئن بچوں کے سکول بیگز میں ڈال کر پشاور سپلائی کی جاتی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم گل مست خان ولد آدم خان سکنہ پشاور کیخلاف مقدمہ بھی تھانہ اے این ایف میں درج کیا گیا ہے جبکہ گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

Back to top button