X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

دنیا کے بلند ترین مقام پر میراتھن میلہ سج گیا

پاک چین سرحد پر واقع دنیا کے بلند ترین مقام خنجراب پر میراتھن میلہ سج گیا، ایونٹ میں 70 ممالک کے ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں، ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ دنیا میں آج تک کوئی بھی میراتھن ریس اتنی بلندی پر منعقد نہیں کی گئی۔

دنیا کے بلند ترین مقام پر ہونے والی میراتھن کا میلہ سج گیا۔ پاکستان سمیت سترہ ممالک کے ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں،انتالیس غیر ملکیوں سمیت ایک سو چون ایتھلیٹس دنیا کے بلند ترین مقام پر ہونے والی میراتھن میں دوڑیں گے۔

ترجمان پاک فضائیہ سوست کے مقام پر ہونے والی یہ ریس تین کیٹیگریز پر مشتمل ہے ،جس میں پچاس کلومیٹر الٹرا میراتھن، بیالیس کلومیٹر میراتھن اور اکیس کلومیٹر ہاف میراتھن شامل ہے،ریس کا اہتمام پاک فضائیہ اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ائیر مارشل عاصم ظہیر افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.