پاکستانی خبریں

میئر کراچی وسیم اختر کے مشیر کے گھر سے کتنے مالیت کی اشیاء برآمد ہوئے، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

میئر کراچی وسیم اختر کے مشیر لیاقت قائم خانی کے گھر سے 10 ارب روپے مالیت کی اشیاءبرآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ کرپشن کے پیسے کے ایم سی افسران، سابق عہدیداروں اور اہم سیاست دانوں کو بھی حصہ دیئے جانے کی بات سامنے آئی ہے ۔

نیب ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ میئر کراچی کے مشیر لیاقت قائمخانی کے خلاف تین مزید ریفرنسز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لیاقت قائم خانی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور کرپشن اور جعلی دستاویزات کے ریفرنس بھی دائر ہوں گے۔ذرائع کے مطابق لیاقت قائمخانی کے گھر سے برآمد دستاویزات سے کے ایم سی کے محکمہ باغات سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

نیب حکام کے ذرائع کا بتانا ہے کہ لیاقت قائمخانی نے 20 سالوں میں کراچی کے 71 پارکس کو صرف کاغذات میں بنایا اور سابق ڈی جی پارکس نے ایک ارب سے زائد روپے ہڑپ کر لیے۔ذرائع کے مطابق کرپشن کے پیسے کے ایم سی افسران، سابق عہدیداروں اور اہم سیاست دانوں کو بھی حصہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت قائمخانی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے سے ملازمت کا آغاز کیا اور ان کی آخری تنخواہ سوا لاکھ روپے وصول کی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لیاقت قائمخانی کے گھر سے برآمد سونے کی اشیاءکی مالیت 15 کروڑ سے زائد ہے جب کہ گھر سے برآمد کے ایم سی دستاویزات میں باغ ابن قاسم کے فنڈز کی فائلیں بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نیب نے سابق ڈی جی پارکس کے ایم سی لیاقت قائم خانی کو حراست میں لیا تھا اور کراچی میں ان کے محل نما گھر پر چھاپے کے دوران کئی لگژری گاڑیاں، سونے و ہیرے کے قیمتی جواہرات، جدید ترین اسلحہ اور لاکرز بھی برآمد ہوئے تھے۔

Related Articles

Back to top button