پاکستانی خبریں

علی محمد خان کا بڑا فیصلہ، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ  مل کر احتجاج کی پیشکش

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ احتجاج کرنے کو تیار ہیں لیکن انہیں یہ احتجاج کشمیر کیلئے کرنا ہوگا۔

علی محمد خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کشمیر کیلئے نہیں بلکہ اسلام آباد کیلئے احتجاج کر رہے ہیں، انہیں کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ کے دوران ملنے والی آسائشیں یاد آرہی ہیں جس کی وجہ سے وہ دھرنا دینے جا رہے ہیں۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے 15 سال کے دوران کشمیر کمیٹی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا لیکن آج انہیں احتجاج یاد آرہا ہے، انہیں پتا ہے کہ مولانا اس لیے نکل رہے ہیں کیونکہ انہیں کشمیر کمیٹی کے کھابے، تنخواہیں اور سرکاری گھر کی سہولتیں نہیں بھول رہیں۔

Related Articles

Back to top button