X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

قومی اسمبلی کا 20 ستمبر کو بلایا جانے والا اجلاس منسوخ، وجہ جانیے اس خبر میں

قومی اسمبلی کا 20 ستمبر بروز جمعہ کو طلب کیا جانے والا اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 3 کے تحت منسوخ کیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں گرفتار اپوزیشن رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ ہونے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت آج ہونے والے اجلاس میں بھی اپوزیشن رہنماؤں نے شدید احتجاج کیا تھا۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی کے باہر بھی پروڈکشن آرڈز کے معاملے پر احتجاج کیا گیا جب کہ چند روز قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کے دوران صدر عارف علوی کے خطاب کے دوران بھی اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر اسد قیصر کی ڈائس کا گھیراؤ کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.