پاکستانی خبریں

وزیر اعظم سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر اورعلاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب اور امریکا میں جنرل اسمبلی اجلاس کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کی تازہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

یاد رہے کہ چند دن قبل وزیر اعظم عمران خان نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں روایتی جنگ ہوئی تو اختتام ایٹی جنگ ہوگا۔ ہتھیار ڈالنے اور آزادی میں انتخاب کرنا ہوا تو پاکستانی آخری دم تک لڑیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایٹمی جنگ کے نتائج بھیانک ہوں گے۔ ایٹمی جنگ سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہم نے اقوام متحدہ میں معاملہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا تھا کہ جب 2 ایٹمی طاقتیں لڑیں گی تو اختتام بھیانک ہوگا۔ ایٹمی جنگ کے نتائج پوری دنیا میں پھیلیں گے۔ عالمی سطح پر مسئلے کو اسی لیے اٹھایا کہ جنگ سے بچا جائے۔

Related Articles

Back to top button