پاکستانی خبریں

2 روز قبل اسلام آباد سے لاپتہ لڑکی سوات سے مل گئی،مگر کیسے؟ واقعے نے مخلوط نظام تعلیم کئی سوالات اٹھا دیے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے 2 روز قبل سیکٹر جی 8 سے لاپتا ہونے والی ساتویں کلاس کی طالبہ کو سوات سے پکڑ لیا ہے۔

پولیس کے مطابق 14 سالہ ساتویں جماعت کی طالبہ کمشکا خالد 2 روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر جی 8 سے شام 7 بجے لاپتا ہوئی تھی ۔ والدین نے رات ساڑھے 10 بجے کے قریب پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد اس کی تلاش شروع کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کمشکا خالد اپنے دوست کے ساتھ گھر سے گئی تھی، دونوں پہلے مری گئے جس کے بعد سوات کی سیر کر رہے تھے اور اسی دوران پکڑے گئے۔ پولیس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ بچی کی گمشدگی میں اغوا یا زبردستی کا کوئی عنصر شامل نہیں تھا بلکہ وہ اپنی مرضی سے گئی تھی۔

سینئر صحافی انصار عباسی نے بھی 14 سالہ بچی کے اپنے ’Consent‘ سے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ’ جب مخلوط نظام تعلیم، مغربی ثقافت کا فروغ اور لڑکوں لڑکیوں کی دوستیوں کو بڑھاوا دیں گے اور میڈیا بھی بے شرمی اور بے حیائی کو پروموٹ کرے گا تو یہی کچھ ہو گا۔ ساتویں کلاس کی بچی اور ساتویں کلاس کے بچے کا consent سے گھر سے بھاگنا،توبہ، دیکھتے ہیں اب میڈیا بولے گا تو کیا؟‘

Related Articles

Back to top button