پاکستانی خبریں

افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاک افغان سرحد پر فائرنگ واقعے کی شدید احتجاج

افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور پاک افغان سرحد پر باڑ مکمل کرنے میں مصروف پاکستانی فوجی دستے پر فائرنگ کے تازہ واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا۔

دفتر خارجہ نے ایک بیان میں حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ افغانستان پر واضح کیا گیا کہ وہ سرحد کی اپنی جانب کے علاقوں کی حفاظت کا ذمہ دار ہے اور اس بات پر کئی مواقع پر باہمی طور پر اتفاق کیا جا چکا ہے۔

پاکستان نے ایک بار پھر افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ سرحدی علاقوں خصوصاً حساس مقامات کو محفوظ بنانے کیلئے ضروری اقدامات کرے تاکہ افغانستان کے علاقوں میں دہشت گرد عناصر سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے ضروری تعاون برقرار رکھا جا سکے۔

دہشت گردوں کی بلااشتعال فائرنگ سے تین پاکستانی فوجی جوان شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button