پاکستانی خبریں

پولیس گردی کا ایک واقعہ، افسوسناک خبر آگئی

پولیس گردی کا ایک واقعہ سامنے آگیا،بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروانے پر ایس ایچ او نے خاتون کے بال کاٹ دیئے۔

لاہورہائیکورٹ نے اس حوالے سے دائر متاثرہ خاتون رابعہ کی متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کے لئے دائردرخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے جواب طلب کر لیا۔

متاثرہ خاتون رابعہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ اس کی بیٹی کو بااثر افراد نے اغوا کر لیا، بیٹی کی بازیابی کے لئے تھانہ ملت ٹاو¿ن سے رجوع کیا،ایس ایچ او نے ایف آر درج کروانے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور سر بال کاٹ دیئے، ایس ایچ او ایف آر خارج نہ کروانے پر انتقامی کاروائی نشانہ بنا رہا ہے اوربے بنیاد الزمات لگا کر جھوٹے مقدمات میں نامزد کر رہےہیں۔

متاثرہ خاتون نے استدعا کی کہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔عدالت نے ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سی پی او فیصل آبادسے 16 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

Related Articles

Back to top button