پاکستانی خبریں
لاہور سے نو منتخب پی ٹی آئی حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی ن لیگ میں شامل
![لاہور سے نو منتخب پی ٹی آئی حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی ن لیگ میں شامل](https://www.bolnewsurdu.com/wp-content/uploads/2024/02/873677890a4eca612b0b466f2d41ba6b_M.jpg)
لاہور سے نومنتخب ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری لاہور وسیم قادر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر نے این اے 121 میں مسلم لیگ ن کے رہنما روحیل اصغر کو شکست دی تھی۔
لاہور میں وسیم قادر نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
وسیم قادر نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر مکمل اعتمادکا اظہار کیا۔
وسیم قادر کا کہنا تھا کہ میں حلقےکے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہا ہوں۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے وسیم قادر کے فیصلےکا خیر مقدم کیا اور انہیں مبارک باد دی۔