پاکستانی خبریں

مختلف شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال

ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی۔

وزارت داخلہ کے مطابق بھکر، سرگودھا، راولپنڈی، ٹیکسلا، گوجر خان چکری میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے بتایاکہ بلوچستان کے علاقوں لورالائی، سبی اور جھل مگسی میں بھی سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے شہروں میں بھی سروس بحال کردی گئی ہیں تاہم کراچی میں سروس معطل رہے گی۔

خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند رہیں۔

موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش سے امیدواروں اور ووٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔

Related Articles

Back to top button