پاکستانی خبریں
بلاول بھٹو کی انتخابات میں اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی اہلیت الیکشن سے 2 دن قبل سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ محمد زمان نامی شہری نے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔
اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں جس کا انتخابی نشان تلوار ہے، بلاول بھٹو انتخابات میں تیر کے نشان پر حصہ لے رہے ہیں، ایکٹ کے تحت کوئی شخص بیک وقت 2 جماعتوں کا ممبرنہیں رہ سکتا، سندھ ہائیکورٹ نے قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔
اپیل میں سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
اپیل میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ بلاول بھٹو کو تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔