پاکستانی خبریں

مظلوم کشمیریوں کی آواز بن کر وزیر اعظم عمران کا آج مظفر آباد میں جلسے سے خطاب

وزیر اعظم عمران خان کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے آج مظفر آباد میں جلسہ کریں گے۔

بھارت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف کشمیری عوام کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہونے کے لیے آج مظفر آباد میں فقید المثال جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے. وزیر اعظم کشمیریوں کی آواز بنیں گے.

مقبوضہ کشمیریوں کے عوام سے اظہاریک جہتی کے لئے منعقد کیے جانے والے اس جلسے کی تیاریاں مکمل ہیں، عوام کی بڑی تعداد اس میں شرکت کرے گی.

زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس کا حصہ بننے کا عزم ظاہر کیا ہے. اسپورٹس اور شوبزکی معروف شخصیات نے بھی مظفرآباد جانے کا اعلان کیا.

معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ دنیا کو دکھانا ہوگا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، گلوکار اور موسیقار ساحرعلی بگا کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے پر وزیراعظم کا ساتھ دیں۔

اداکارہ مایاعلی نے بھی ٹویٹ کیا تھا، جس میں انھوں نے کہا کہ آئیں وزیراعظم کا ساتھ دیں اور کشمیریوں سے یک جہتی کا مظاہرہ کریں.

خیال رہے کہ پانچ اگست کو بھارت نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی. 39دن سے وادی میں کرفیو نافذ ہے، جس کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لے چکا ہے.

 

Related Articles

Back to top button