پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران خان 13 ستمبر کو مظفرآباد میں بھارتی فوج کو للکاریں گے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 13 ستمبر کو مظفرآباد میں بڑا جلسہ کروں گا جس میں دنیا کو بتاؤں گا کہ وادی کشمیر پر بھارتی فوج کا قبضہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ 13 ستمبر کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے جا رہا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو بتاؤں گا کہ وادی کشمیر پر بھارتی فوج کا قبضہ ہے، کشمیروں کو یقین دلاؤں گا کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

یاد رہے کہ 6 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ پاکستان حق خود ارادیت دلانے کے لیے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری افواج کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button