پاکستانی خبریں

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب سے دائر اپیلوں کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 21 نومبر کو نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت ہوگی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وطن واپسی پر نواز شریف کی جانب سے احتساب عدالت کے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسسز میں سزا کے خلاف دائر اپیلیں بحال کیں تھیں۔

نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلوں کو 2018 سے چیلنج کر رکھا ہے۔

Related Articles

Back to top button