X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بھارت کی پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں کیسے ہوا دھماکا جس سے 22 افراد ہلاک؟

بھارت کی ریاست پنجاب میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور 24 سے زائد زخمی ہوگئے۔

دی ہندوستان ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر گرداس پور کے علاقے بٹالہ میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

فیکٹری رہائشی علاقے میں قائم تھی تاہم دھماکے کے باعث اطراف کے متعدد گھر بھی متاثرہوئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملبے سے مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے تاہم ہنگامی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے واقعہ کے بعد مجسٹریٹ انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ نے ہلاک ہونے والوں کے لیے فی کس 2 لاکھ روپے اور شدید زخمی ہونے والوں کے لیے فی کس 50 ہزار روپے کا بھی اعلان کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکتا کہ بٹالہ میں قائم فیکٹری قانونی تھی یا غیرقانونی۔

واضح رہے کہ بھارت میں پٹاخے بنانے والی ہزاروں فیکٹریاں غیرقانونی طور پر فعال ہیں جہاں حفاظتی اقدامات کا بالکل خیال نہیں رکھا جاتا۔

بھارت میں اگلے ماہ دیوالی (روشنی کا تہوار) منائی جائے گی جس میں لاتعداد پٹاخے بجائے جاتے ہیں۔

بھارتی صدر نے بٹالہ میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے سے ہلاک ہونے والوں کے لیے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.