کینیڈا میں خالصتان کے قیام کیلئے ریفرنڈم کا نیا مرحلہ شروع

کینیڈا میں 18 جون کو قتل کئے جانے والے خالصتان چیپٹر کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجر اسی گوردوارہ میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ صدر کونسل آف خالصتان ڈاکٹر بخشیش سنگ سندھو نے کہا ہے کہ یہ ریفرنڈم اسی جگہ ہو رہا ہے جہاں انڈیا نے ہردیپ سنگھ نجھر کو قتل کروایا، ہردیپ سنگھ کے قتل میں انڈیا ملوث ہے۔
ڈاکٹر بخشیش سنگ سندھو کا کہنا ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں کینڈین سکھ آزاد خالصتان کے لئے ووٹ دیں گے۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھی واضع طور پر کہا ہے کے انڈیا کینیڈا کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ ہم انڈیا کے بھیانک چہرے کو دنیا کے سامنے لانے پر جسٹن ٹروڈو کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم میں ایک ملین سے زائد سکھ دنیا بھر سے ووٹ ڈال چکے ہیں۔ انڈیا کچھ بھی کر لئے سکھوں کی تحریک کو روک نہیں سکتا۔ نریندر مودی مسلمانوں سکھوں اور دیگر اقلیتوں کا دشمن ہے، وینکوور میں اتوار کو ہونے والے ریفرنڈم میں سکھوں کی رکارڈ تعداد شرکت کرے گی۔