بین الاقوامی

افغانستان: خوفناک ٹریفک حادثے میں 24 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبے سرپل میں مسافروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق حادثے میں 24 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اردن کے مشرقی علاقےبادیہ میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ دو ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ، جن میں سے ایک اس علاقے کے کھیتوں میں کام کرنے والے شامی کارکنوں کو لے جارہی تھی۔

مقامی ذرائع کے مطاب حادثہ بغداد انٹرنیشنل روڈ کے جنوب میں کھیتوں کی طر ف جانے والی ثانوی سٹرک پر پیش آیا۔

Related Articles

Back to top button