بین الاقوامی

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن تین روزہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اہم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں اسرائیل اور ایران کے ساتھ سعودی تعلقات، روس یوکرین جنگ پر مؤقف اور پیٹرول کی پیداوار سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے پوری دنیا بالخصوص مشرق وسطیٰ میں استحکام، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جنگ زدہ سوڈان سے امریکی شہریوں کی بحفاظت انخلا کو یقینی بنانے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات انسانی حقوق پر پیشرفت سے مزید مضبوط ہوسکتے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button