بین الاقوامی
امریکا: فلوریڈا کے ساحل پر فائرنگ سے 9 افراد زخمی

امریکا کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے نزدیک فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 2 گروپوں میں جھگڑے کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے ساحل پر موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل تھے، تمام زخمیوں کے حالت خطرے سے باہر ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے