X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

یاسین ملک کو سزائے موت دلوانے کیلئے بھارتی ایجنسی نے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

بھارتی ایجنسی نے یاسین ملک کی سزائے موت کیلئے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا. بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کشمیری رہنما یاسین ملک کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرانے کے لیے دہلی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی.

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی درخواست پر سماعت 29 مئی کو ہوگی،دہلی ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ 29 مئی کو این آئی اے کی درخواست پر سماعت کرےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نئی دہلی کی ایک عدالت نے یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو مارچ 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا، گذشتہ سال عدالت نے یاسین ملک کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں عمر قید سنائی تھی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.