بین الاقوامی

سوڈان: پیراملٹری فورسز اور فوج کے درمیان جھڑپیں جاری، 56 افراد جاں بحق

سوڈان میں پیرا ملٹری فورس کی جانب سے بغاوت کی کوشش کے بعد سے ملک کے مختلف شہروں میں فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں 56 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان کی پیرا ملٹری فورس کے سربراہ محمد حمدان دگالو نے دعویٰ کیا ہے کہ خرطوم کے بیشتر سرکاری مقامات پر ان کے گروپ نے قبضہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب ملک کے فوجی رہنما جنرل عبدالفتاح البرہان نے دگالو کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ فوج نے سرکاری مقامات پر کنٹرول برقرار رکھا ہے۔

جھڑپوں کی وجہ سے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں شدید فائرنگ اور دھماکے سنے گئے، فائرنگ خرطوم میں سوڈانی آرمی ہیڈکوارٹرز اور وزارت دفاع کے آفس کے قریب ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جھڑپوں اور بم دھماکوں کی وجہ سے 56 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 590 سے زائد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button