X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

انڈونیشیا میں 7.0 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے علاقے جاوا میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکا مرکز جاوا کے علاقے توبان سے 96 کلومیٹرکے فاصلے پر سمندر میں تھا۔

انڈونیشین جیولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 594 کلومیٹر تھی اس لیے سونامی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انڈونیشین ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جاوا اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے تاہم فوری طور پرکسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کا کہنا ہےکہ زلزلہ کافی گہرائی میں تھا اس لیے کسی نقصان کا امکان نہیں ہے تاہم اس حوالے سے نگرانی کی جارہی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.