بین الاقوامی
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بحال، شامی وزیرخارجہ کا جدہ میں پرتپاک استقبال

شامی وزیرخارجہ فیصل مقداد 2011 کے بعد پہلی بار سعودی عرب پہنچ گئے۔
شامی وزیرخارجہ سعودی ہم منصب کی دعوت پرجدہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
شامی وزیرخارجہ سعودی حکام کے ساتھ اجلاس میں شام کے بحران کے سیاسی حل اور شام کے اتحاد، سلامتی اور استحکام پر تبادلہ خیال کریں گے۔