بین الاقوامی

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب

پاکستانی نژاد برطانوی سیاسی رہنما حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حمزہ یوسف نے اسکاٹ لینڈ کے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا جس کے بعد وہ فرسٹ منسٹر بن گئے۔

ایک روز قبل اسکاٹش نیشنل پارٹی نے حمزہ یوسف کو اپنا صدر منتخب کیا تھا جس کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ حمزہ یوسف کسی بھی مغربی یورپی حکومت کی سربراہی کرنے والے پہلے کم عمر اور مسلمان رہنما بن گئے۔

واضح رہے کہ اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سابق سربراہ نکولا اسٹرجن گذشتہ ماہ مستعفی ہو گئی تھیں۔ جس کے بعد 37 سالہ حمزہ یوسف نے گزشتہ روز ہی اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہی کا انتخاب جیتا تھا۔

Related Articles

Back to top button