بین الاقوامی

افغانستان کے صوبے خوست میں کالعدم ٹی ٹی پی پر حملہ، 6 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

افغانستان کے صوبے خوست میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پر آئی ای ڈی حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اہم کمانڈروں سمیت 6 دہشت گرد ہلاک، جبکہ متعد د زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست میں بارودی مواد کے دھماکے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے 6 دہشت گرد ہلاک، جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

آئی ای ڈی دھماکے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں عبدالمنان، عالم خان مدہ خیل، کجیر اور 3 نامعلوم دہشت گرد شامل ہیں۔

زرائع کے مطابق زخمی دہشت گردوں میں فضل امین، محمد عرف طوفان، نُور پایو خان، فقیر اللہ، تروزئی، سَت کئی، علی سر خان، زبیر، ہجرت اللہ، کمال، شیر افضل، بخت اللہ، زبیح اللہ وغیرہ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں روپوش ٹی ٹی پی دہشت گردوں پر پے در پے حملوں کے بعد ٹی ٹی پی لیڈر شپ میں شدید مایوسی اور اختلافات کی لہر پھیل گئی ہے۔ ٹی ٹی پی دہشت گردوں کا ماننا ہے کہ پاکستانی وَفد کے افغانستان آنے کے بعد تنظیم کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹی ٹی پی کے نچلے درجے کے دہشت گردوں کے درمیان تحریک طالبان افغانستان ( ٹی ٹی اے ) کی سینیر لیڈر شپ سے متعلق شکوک و شبہات مزید بڑھ گئے۔

ذرائع کے مطابق دوسرے حملے میں ٹی ٹی پی عمر میڈیا گروپ کا انچارج مکرم خراسانی کے بھی شدید زخمی ہوگیا ہے۔

Related Articles

Back to top button