بین الاقوامی

جھوٹے الزامات اور پروپیگنڈے سے پاکستان کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہونے دیں گے: امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ جھوٹے الزامات اور پروپیگنڈے سے پاکستان کے ساتھ تعلقات متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

ترجمان  نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ رجیم چینج سے متعلق امریکا پر الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بلیم گیم سے متعلق تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، پروپیگنڈا اور غلط معلومات کو دو طرفہ تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، جمہوری اور خوشحال پاکستان امریکا مفادات کیلئے اہم ہے۔

ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ الزامات کے کھیل پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ بے بنیاد الزامات پرہمارا موقف واضح ہے۔ ہم نے مسلسل کہا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعاون کی قدر کرتے ہیں۔خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔ پروپیگنڈا، جعلی اور بے بنیاد معلومات کو باہمی تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی حلقوں میں کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کو ترجیح نہیں دیتے۔ امریکا پُرامن جمہوری اور آئینی اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔

Related Articles

Back to top button