بین الاقوامی

کٹھ پتلی انتظامیہ نے راہول گاندھی کو بھی نہیں بخشا

قابض مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر آنے والے اپوزیشن رہنماﺅں کو واپس بھیج دیا، کٹھ پتلی انتظامیہ نے راہول گاندھی سمیت اپوزیشن رہنماﺅں کو سرینگر سے واپس نئی دہلی بھیج دیا اور انہیں سرینگر ایئر پورٹ سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا۔

نئی دہلی سے کانگریس رہنما راہول گاندھی، غلام نبی آزاداور دیگر اتحادی رہنما مقبوضہ کشمیر پہنچے تھے ،راہول گاندھی اپوزیشن رہنماﺅں کیساتھ مقبوضہ وادی کے دورے پر پہنچے تھے، قابض مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر آنے والے اپوزیشن رہنماﺅں کو واپس بھیج دیا۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے راہول گاندھی سمیت اپوزیشن رہنماﺅں کو سرینگر سے واپس نئی دہلی بھیج دیا اور انہیں سرینگر ایئر پورٹ سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ جانے سے روکا گیا تواس کا مطلب ہو گاحکومت کچھ چھپا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button