بین الاقوامی

برطانیہ نے آزاد کردیا تو امریکا حملہ آور ہو گیا

 امریکی محکمہ قانون نے برطانیہ میں جبل الطارق حکام کی جانب سے پکڑے گئے ایرانی آئل سپر ٹینکر کو قبضے میں لینے کے لیے وارنٹ جاری کردیے ہیں۔

دو عشاریہ ایک ملین بیرل تیل لےجانے والے ایرانی تیل بردار جہاں گریس ون کو عدالتی حکم پر جل الطارق حکام نے آزاد کردیا تھا، لیکن بدقسمت جہاز کی مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئیں۔ اب طاقت کے زعم میں مبتلا امریکی حکام بھی تیل بردار جہاز کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ امریکا کے محکمہ انصاف نے ایرانی آئل ٹینکر کو تحویل میں لینے کے لیے وارنٹ جاری کر دیئےہیں۔

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ گریس ون جہاز اورایرانی کمپنی ‘انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاور ایکٹ’ کی خلاف ورزی، بینک فراڈ، منی لانڈرنگ اور دہشت گردانہ روابط میں ملوث تھی۔

 

Related Articles

Back to top button