بین الاقوامی

دنیا کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ طے کیا جس پر قائم رہے، حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی کہتے ہیں تہران نے جوہری معاہدے پر عمل کیا اور کبھی بھی اس کی خلاف ورزی نہیں کی ہے، ایران کے صدر نے مختلف شعبوں میں ایران کی پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ منہ زوری کے خلاف استقامت کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدہ ایران کی بڑی اخلاقی اور سیاسی کامیابی ہے اگرجوہری معاہدہ ایران کے خلاف ہوتا توامریکہ 14 ماہ قبل اس معاہدے سے علیحدہ نہ ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دنیا کیساتھ ایک ایسا معاہدہ طے کیا جس پر قائم رہے اور یہ اخلاقی نقطہ نظر سے ہمارے لیئے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے مسلسل 12 برسوں کے دوران دعوی کیا کہ ایران خفیہ طور پر جوہری بم تیار کررہا ہے حالانکہ ہم نے عالمی جوہری ادارے کی نشست میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری ہتھیاروں کو تیار کرنے کے درپے نہیں ہے۔

ایران کے صدر نے مختلف شعبوں میں ایران کی پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ منہ زوری کے خلاف استقامت کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جس ملک کی جانب سے یورنیم کی افزودگی کے عمل کو تسلیم کیا وہ ایران ہے۔

Related Articles

Back to top button