بین الاقوامی

وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست نے استعفیٰ دیدیا

وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور بھارتی صوبہ بنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کابینہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے ٹویٹر پر اپنے استعفیٰ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کو دس جون کو بھیج دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آ سکی ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجنے کی بجائے پارٹی کے سربراہ کو کیوں بھجوایا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کا کہناہے کہ نوجوت سنگھ کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو سے گزشتہ مہینے سیاحت اور ثقافت کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا اور انہیں ” نئی اور قابل تجدید توانائی ‘ ‘ کا عہدہ دیا گیا تھا، کابینہ میں تبدیلی کے بعد وہ مکمل طور پر خاموش ہو گئے تھے ۔انہوں نے کابینہ میں تبدیلی کے موقع پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایک ساتھ تیرے ہیں اور ایک ساتھ ڈوبیں گے، یہ مجموعی ذمہ داری ہے ، میں نے کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے اور میں پنجاب کے عوام کو جواب دہ ہوں۔ نوجوت نے چھ جون کو نیا عہدہ لینے سے انکار کر دیا تھا ۔

Related Articles

Back to top button