بین الاقوامی

ترک صدر نے مرکزی بینک کے گورنر کو برطرف کردیا

ترک صدر رجب طیب اردوگان نے مزکری بینک کے گورنر مرات سیتینکایا کو برطرف کرنے کے بعد بینک کے نظام میں اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوگان نے فیصلہ کیا کہ مرکزی بینک کو نئے خطوط پر استوار کیا جائے گا جس کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جائیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر مرکزی بینک کے نظام میں اصلاحات نہیں کی گئیں تو مستقبل میں مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اردوگان نے حال ہی میں مرکزی بینک کے صدر کو برطرف کیا ہے، مرات سیتینکایا کو 2016 میں چار برس کے لیے مرکزی بینک کا گورنر مقرر کیا گیا تھا اور ان کی مدت 2020 تھی۔

ترک صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق مرکزی بینک کے گورنر مرات سی تینکایا کی جگہ ان کے نائب مرات یوسال نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

Related Articles

Back to top button