بین الاقوامی

گھریلو ملازمین کے لیے سخت فیصلہ، راشن کارڈ منسوخی کا فیصلہ کرلیا

کویت کی حکومت نے گھریلو ملازمین کے لیے سخت فیصلہ کرتے ہوئے ان کے راشن کارڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت تجارت نے 60 ہزار گھریلو ملازمین کے راشن کارڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس فیصلے سے ریاست کو 4 لاکھ دینار سالانہ کی بچت ہوگی۔

وزارت تجارت نے اعلان کیا کہ وہ جنوری کے آغاز سے اپنے کفیل کے تحت کام نہ کرنے والے 60 ہزار گھریلو ملازمین کے فوڈ راشن کارڈ منسوخ کردیں گے۔

کچھ گھریلو ملازمین ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں اور ان کے کفیلوں نے ان کے راشن کارڈز کے اسٹیس اپ ڈیٹ نہیں کیے ہیں اور اپنے ملازمین کے راشن کارڈز پر اضافی راشن لے رہے ہیں جبکہ گھریلو ملازم اب ان کا ماتحت نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے اب ملک کو 4 لاکھ دینار کی سالانہ بچت ہوگی۔

وزیر تجارت فیصل المدلج نے نشاندہی کی کہ گھریلو ملازمین کویتی شہریوں کے مقابلے میں فوڈ راشن کارڈ سے بالکل وہی فوائد حاصل کرتے ہیں جو ایک کویتی شہری کو حاصل ہیں۔

جہاں تک نئے گھریلو کارکنوں کا تعلق ہے وزارت تجارت نے مطالبہ کیا کہ انہیں اپنے کفیلوں کے راشن کارڈ کے تحت فوری طور پر شامل کیا جائے، خاص طور پر چونکہ بہت سے لوگوں نے اپنے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیے بغیر اپنے ورک پرمٹ میں تبدیلی کی ہے لہٰذا ایسے افراد کو راشن کارڈز کے فوائد حاصل نہیں ہوں گے۔

وزارت تجارت تمام کویتی شہریوں کو چاول اور روٹی سے لے کر تیل اور مرغی تک کی سبسڈی والی اشیائے خور و نوش فراہم کرتی ہے، ہر کویتی شہری کے گھر کو راشن کارڈ دیا جاتا ہے جبکہ گھریلو ملازمین کو گھر کا ایک حصہ ہونے کے حساب سے ہی راشن دیا جاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button