بین الاقوامی

میلانیا ٹرمپ سوشل میڈیا پر کرسمس پورٹریٹ شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ سوشل میڈیا پر کرسمس پورٹریٹ شیئر کرکے تنقید کا نشانہ بن گئی۔

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صدر ٹرمپ کے ہمراہ کرسمس پورٹریٹ شیئر کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ خاتون اول کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں خوشگوار موڈ میں کھڑے ہیں، میلانیا اور ٹرمپ دونوں نے ایک جیسا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

صارفین نے میلانیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کو فوٹو شاپ قرار دے دیا۔

 ایک صارف نے تصویر کو فوٹو شاپ قرار دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ دیوار پر سایہ نیچے کی جانب ہے اور میلانیا ٹرمپ کے بال سے اندازہ ہوتا ہے کہ تصویر ایڈٹ کی گئی ہے۔

ایک اور صارف نے تصویر کو حقیقی قرار دیتے ہوئے وضاحت دی کہ یہ فوٹو شاپ نہیں ہے لائٹس کی وجہ سے اس طرح محسوس ہورہا ہے۔

ایک صارف نے ٹرمپ ’لیم ڈک ڈونلڈ‘ مینشن کرکے لکھا کہ وہ اس وجہ سے اپنی شکست تسلیم نہیں کریں گے وہ یہ کہ ’ٹرمپ قانونی چارہ جوئی سے خوفزدہ ہیں جس سے صدر ہونے کی وجہ سے وہ بچے ہوئے تھے۔‘ 

Related Articles

Back to top button