بین الاقوامی

اسرائیلی وزیراعظم نے خود کو قرنطینہ کر لیا

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے خود کو دو روز کے لیے قرنطینہ کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دو روز قبل کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے ملاقات کی تھی۔

بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو کہ منفی آیا ہے لیکن طبی عملے کے مشورے پر نیتن یاہو نے قرنطینہ میں رہنے کا فیصلہ کیا۔

Related Articles

Back to top button