بین الاقوامی

ایران میں قیامتِ صغریٰ، زلزلے کی وجہ سے ایک جاں بحق 112 زخمی

ایران میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی اورزمین میں اس کی گہرائی 84 کلومیٹر تھی۔

زلزلے میں اب تک ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خوزستان کے شہر مسجد سلیمان میں کل صبح آنے والے شدید زلزلے میں ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق اور 112 زخمی ہوئے جبکہ عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی اور زمین میں اس کی گہرائی 84 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ دعائیں پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ آنے والے زلزلے کے بعد اب تک 23 آفٹر شاکس آئے۔

امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

Related Articles

Back to top button