بین الاقوامی

سعودی حکام نے کورونا وائرس سے متعلق عوام کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں

سعودی وزارت صحت نے کورونا وائرس ٹیسٹ کے حوالے سے اہم وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ کے لیے حاصل کیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے مسلسل 2 بار اپائنٹمنٹ کینسل کرنے پر تیسری بار 14 دن کے بعد وقت حاصل کیا جا سکے گا۔

ایک شخص کی جانب سے وزارت صحت سے کیے جانے والے استفسار پر کہا گیا ہے کہ وزارت کی ایپ صحتی کے ذریعے کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے حاصل کیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ کرونا ٹیسٹ کے لیے حاصل کی گئی بکنگ پر وقت مقررہ پر پہنچا جائے تاکہ جو وقت حاصل کیا گیا ہے اس کے مطابق ٹیسٹ کیا جا سکے۔

وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ وزارت کے سینٹر تطمن اور تاکد کے ذریعے کیے جانے والے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ سفر کرنے کے لیے پیش نہیں کی جا سکتی۔

مذکورہ ٹیسٹ کی رپورٹ مرض کے حوالے سے اطلاع فراہم کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے ٹیسٹ کرانے والے کے موبائل پر ارسال کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے مملکت کے تمام شہروں میں اعلیٰ معیار کے ٹیسٹ سینٹر قائم کیے گئے ہیں جہاں کرونا ٹیسٹ مفت کیے جاتے ہیں۔

ڈرائیو ان کے علاوہ سرکاری ڈسپینسریوں میں بھی اس کی سہولت موجود ہے۔ کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ 2 دن کے اندر اندر موبائل پر ارسال کردی جاتی ہے۔

ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں دوسرے دن وزارت صحت کی مرکزی کنٹرول روم سے ٹیلی فون پر مریض کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہوتا ہے۔

Related Articles

Back to top button