بین الاقوامی

ایران نے یورینیم افزودگی میں مزید اضافہ کردیا

یورپی یونین کو دی جانے والی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد ایران نے یورینیم افزودگی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے ساٹھ روزہ مہلت کے اختتام پر تہران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک نے ایران سے کیے گئے وعدے اب تک پورے نہیں کیے لہذا ہم ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں مزید کمی کر رہے ہیں۔

سید عباس عراقچی نے اعلان کیا کہ ایران اب ایٹمی معاہدے کی ان شقوں کی پابندی نہیں کرے گا جن میں یورینیئم کی افزودگی کا تناسب بیان کیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کے اقدامات معاہدے کو بچانے کی غرض سے کیے جا رہے ہیں اور اگر یورپی ملکوں نے ایران سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کیے تو ساٹھ روز کے بعد ایران تیسرے مرحلے کے اقدامات کا اعلان کرے گا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار نے واضح کیا کہ امریکی پابندیوں اور یورپ کی عہد شکنی کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں ایران ایٹمی معاہدے سے نکلنے پر مجبور ہو جائے گا۔

 

Related Articles

Back to top button