بین الاقوامی

ایران اور فرانس نے جوہری معاہدے پر مشروط مذاکرات پر اتفاق کر لیا

فرانس بھی ایران کے جوہری معاہدے کے خاتمے کے خلاف، جوہری معاہدے کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ ایران اور فرانس نے جوہری معاہدے پر مشروط مذاکرات پر اتفاق کر لیا۔ ایرانی صدر حسن روحانی اور فرانسیسی صدر کے مابین ٹیلی فونک رابطے میں سب طے کیا گیا۔

ایران کے معاملے پر امریکا تنہا ہونے لگا فرانس بھی ایران پر اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کا حامی اور جوہری معاہدے کو ختم نہ کرنے کی حمایت میں میدان میں آ گیا۔ فرانس اور ایران کے درمیان مذاکرات کی شرائط پرکھنے پر اتفاق ہو گیا۔

ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلی فون پر ہونے والے رابطے کے دوران فرانسیسی صدر نے کے جوہری معاہدے کو ترک کرنے کے نتائج پر ‘سخت تشویش’ کا اظہار کیا۔ صدر روحانی نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کو ختم ہونے سے بچانے کے لیے اپنا متحرک کردار ادا کریں۔

فرانس کے صدر کا کہنا ہے کہ ایران اور فرانس اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ تہران کے عالمی قوتوں کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی شرائط پر بات چیت کا آغاز کیا جائے گا۔’ایران پر تمام پابندیوں کا خاتمہ دوبارہ مذاکرات کی جانب پہلا قدم ہو سکتا ہے۔

گزشتہ سال سے یہ معاہدہ تب سے خطرے سے دوچار ہو گیا تھا جب امریکہ نے اس سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اس کے بعد ایران پر عائد معاشی پابندیوں کو مزید سخت کر دیا تھا۔ مئی کے مہینے میں ایران نے اس اقدام کا جواب دیتے ہوئے یورینیم افزودہ کرنے کی رفتار بڑھا دی تھی۔

Related Articles

Back to top button