بین الاقوامی

سعودی عرب حجاج کرام کے لیے منفرد نوعیت کے خیمے متعارف

سعودی عرب نے پہلی بار حج کے دوران منیٰ میں قیام کے لئے دو منزلہ خیمے متعارف کرائے ہیں جن میں حجاج کی بڑی تعداد قیام کرسکے گی اس سے منیٰ میں جگہ کی کمی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

یہ منصوبہ منیٰ کے مقام پر حجاج کرام کے لیے کثیر منزلہ خیمہ بستی بسانے کا ہے۔ حج کے موسم میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔

کثیر منزلہ خیمے لگانے کا مقصد منیٰ میں حجاج کرام کے قیام کی زیادہ سے زیادہ گنجائش پیدا کرنا ہے۔

یہ خیمے کئی جدید خصوصیات کے حامل ہیں۔ انہیں ایک سے دوسرے مقام پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔ حسبِ ضرورت کھولا اور جوڑا جا سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ خیمے آتشزدگی سے محفوظ ہیں۔ حجاج کرام کے لیے تیار کردہ خیموں میں خوراک کی فراہمی میں تاخیر سے نمٹنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

خیموں میں خوراک کا سامان فراہم کرنے کے ساتھ خوراک کو ٹھنڈا رکھنے کا خاطر خواہ انتظام کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button