بین الاقوامی

صیہونی افواج نے فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا، 40 بے گناہ فلسطینی زخمی

غزہ میں فلسطینیوں کے واپسی مارچ کو غاصب صیہونی افواج نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے، جس سے چالیس بے گناہ فلسطینی زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں 65 ویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی افواج نے وحشیانہ فائرنگ کی جس میں40 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غاصب افواج نے زہریلی گیس کا بھی استعمال کیا۔ فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے دو ہزار اٹھارہ سے واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔

اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔ واپسی مارچ میں اب تک 317 فلسطینی شہید اور تقریبا31 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیاء اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Related Articles

Back to top button